زمان پارک آپریشن میں ملوث پولیس افسران کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے، فواد چودھری

زمان پارک آپریشن میں ملوث پولیس افسران کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے، فواد چودھری
کیپشن: Legal action will be taken against the police officers involved in the Zaman Park operation, Fawad Chaudhary(file photo)

ایک نیوز: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لاہور زمان پارک میں پیش آئے گزشتہ روز کے واقعات سے متعلق ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ آج قانونی ٹیم کی میٹنگ بلائی ہے۔

تحریکِ انصاف کے رہنما نے لکھا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو ہوا میں اڑا کر عمران خان کی رہائش گاہ میں پولیس داخل ہوئی۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ چادر اور چار دیواری کے ہر اصول کو پامال کیا گیا، معصوم لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے لکھا کہ یہ تمام واقعات پاکستان میں جاری آئینی بحران کا شاخسانہ ہیں، عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑانا ناقابلِ معافی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی لکھا ہے کہ تمام پولیس افسران جو غیر قانونی آپریشن اور تشدد میں ملوث ہوئے، ان پر پرچے درج کرا رہے ہیں۔