ایک نیوز:لاہورمیں پی ٹی آئی ڈنڈابردارفورس نےپولیس وین پرحملہ کردیا۔
پولیس آپریشن کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کارکنوں نے ایک بار پھر زمان پارک کا کنٹرول سنبھال لیا، کارکنوں کی جانب سے سکیورٹی بیرئرز بھی دوبارہ بنانے شروع کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں نے پی ایس ایل میچ سے واپس آنے والی پولیس وین پردھاوابول دیا۔ڈنڈابردارفورس نے پولیس گاڑی پرڈنڈے برسائے اورشیشے توڑ دئیے۔پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس کی گاڑی کی لائٹیں اوراسکرین بھی توڑدی۔مشتعل کارکنوں نے پولیس پرپتھرائو کیا۔ڈنڈابردارفورسں نے پولیس وین کومکمل طورپرتباہ کردیا۔پی ٹی آئی کارکن پولیس وین سے2رائفلیں نکال کرلے گئے۔
جبکہ پولیس وین میں موجود اہلکاروں نے بھاگ کراپنی جانیں بچائی۔
واضح رہے کہ چندگھنٹوں میں پاکستان تحریک انصاف کی ڈنڈابردارفورس کا پولیس پر یہ تیسراحملہ ہے۔
دوسری جانب حکومت پنجاب نے ایلیٹ فورس ٹیم اور گاڑی پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایلیٹ فورس ٹیم اور گاڑی پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔