کراچی ایئرپورٹ: کروڑوں روپے مالیتی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی ایئرپورٹ: کروڑوں روپے مالیتی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
کیپشن: Karachi Airport: An attempt to smuggle drugs worth crores of rupees failed(file photo)

ایک نیوز: کراچی کے ائیر پورٹ سے سعودی عرب کیلئے ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی کے جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران کراچی سے جدہ جانے کیلئے پہنچے مسافر کے سامان سے 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر اختر خان نے اپنے ٹرالی بیگ میں ہیروئن مہارت سے چھپا رکھی تھی، وہ نجی ائیرلائن کی پرواز ای آر 812 سے جدہ جا رہا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران پونے 3 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی۔

اینٹی نارکوٹکس ذرائع کے مطابق مسافر اختر جہان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع مردان سے ہے، مسافر کو منشیات سمیت حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔