آواران: سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

Mar 19, 2023 | 08:58 AM

ایک نیوز: بلوچستان کے علاقے آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آواران میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا اور تینوں دہشت گردوں کو ان کے خفیہ ٹھکانوں پر جاتے ہوئے روکا گیا جس پر دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کےتبادلے میں تینوں دہشت گرد مارے گئے اور ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد گزشتہ تین دن سے متعدد حملوں، تربت روڈ پر آئی ای ڈیز دھماکوں اور فائرنگ میں بھی ملوث تھے۔

مزیدخبریں