ایک نیوز:پاکستانی ائیرپورٹ پرسکیورٹی کو انتہائی بہتر بنانے کیلئے برطانوی سکیورٹی ادارے ڈپارٹمنٹ فار سکیورٹی کی جانب سے جدید اسکینیگ مشینیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جدید مشینیں کراچی اور لاہور ائیر پورٹس پر سکیورٹی کو مؤثر بنانے کیلئے دی جا رہی ہیں۔
حکام کاکہناہے کہ اسکینگ مشینیں مسافروں اور سامان کے ساتھ نقصاندہ آلات اور بارودی مواد کو جانچنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ مشینیں برطانوی ڈپارٹمنٹ فار سکیورٹی کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تحفے میں دی جائیں گی۔ مشینری کی تنصیب کا مقصد برطانیہ سے آنے والے مسافروں اور ان کے سامان کی جدید طرز پر چیکنگ کرنا ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی بعدازاں دیگر ائیرپورٹس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کو فراہم کی جائے گی۔