ایک نیوز:کیاکروناوائرس موسمی فلوکی شکل دھارلےگا؟ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ اس سال کوویڈ 19 کا خطرہ اس حد تک کم ہوسکتا ہے کہ یہ موسمی انفلوئنزا کے خطرے کی طرح ہوجائے۔
تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی ڈائریکٹر مائیکل ریان کاکہناہے کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم اس مقام پر پہنچ رہے ہیں جہاں ہم ’’ کوویڈ 19‘‘ کو موسمی فلو کی مانند دیکھ سکیں گے۔ کرونا صحت کے خطرے اور زندگیاں نگلنے والے وائرس کے طور پر نہیں بلکہ زندگی میں خلل نہ ڈالنے والے ایک وائرس کے طور پر معاشرے میں باقی رہے گا۔ مجھے لگتا ہے یہ اس سال ہی ہوگا۔
مائیکل ریان کا مزید کہناہے کہ دنیا اب وبائی امراض کے دوران پہلے سے کہیں بہتر جگہ پر ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس سال ہم یہ کہہ سکیں گے کہ’’ کوویڈ19‘‘بین الاقوامی تشویش پر مبنی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کے طور پر ختم ہوگیا ہے۔