ایک نیوز: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ عروہ حسین نے ہدایتکار ندیم بیگ کے حالیہ بیان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ دنوں ہدایتکارندیم بیگ نے ایک نجی چینل کے شو میں شرکت کی ۔ جہاں ایک سیگمنٹ کے دوران شوہوسٹ نےسوال کیا کہ سیٹ پر سب سے زیادہ نخرے کون دکھاتا ہے۔جس پر ندیم بیگ نے عروہ حسین کا نام لیا اور ساتھ ہی ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عروہ ڈانس اسٹیپس میں خون کے آنسو رُلاتی ہیں۔
جس پرعروہ حسین نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں اداکارہ نے ٹی وی شوز کے فارمیٹس پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے ریٹنگ کی خاطر انڈسٹری کے ہر ممبر کو تفریح کیلئے دوسرے فنکار کو نیچا دِکھانا پڑتا ہے۔
ندیم بیگ کے بیان پرشدید ردعمل دیتے ہوئے عروہ حسین کاکہناتھاکہ انہوں نے ہدایتکار کے ساتھ صرف ایک ہی پراجیکٹ کیا ہے جس میں ان کے گانے ’لک ہلنا‘ کے بارے میں انہیں ایک اختلاف تھا جس پر ان سے بحث ہوئی اور مجھے لگا کہ وہ میری بات سننے کیلئے تیار نہیں ہیں۔
اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ افسوس ہے کہ ان کی شخصیت کو محض سیٹ پر بحث کرنے کیلئےغلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے۔
عروہ حسین کی پریشانی دیکھ کر ان کے شوہر فرحان سعید بھی خاموش نہ رہ سکے اور اہلیہ کی حمایت کرتے ہوئے کمنٹ میں اقبال کا شعر ’تو شاہین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں پر‘ لکھ ڈالا۔
یادرہے کہ انڈسٹری کے دیگر فنکاروں نے بھی عروہ حسین کی حمایت کی اور انہیں معاملہ درگزر کرنے کا مشورہ دیا۔