کامیڈی کے میدان میں پاکستان ہمیشہ انڈیاسے بہتررہا ہے، شکیل صدیقی

Mar 19, 2023 | 05:45 AM

ایک نیوز: پاکستان کے معروف کامیڈین شکیل صدیقی نے کہا ہے کہ کامیڈی کے میدان میں پاکستان ہمیشہ انڈیاسے بہتررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارشکیل صدیقی کا کہنا تھا کہ کپل شرما شو پاکستان میں بنانے کیلئے شاہ رخ خان، سلمان خان اور اکشے کمار جیسے اداکار چاہئیں۔ ہمارے فنکار جب انٹرویو کیلئے آتے ہیں تو سختی سے کہتے ہیں کہ ہم شو میں پرفارم نہیں کریں گے ۔جبکہ انڈین فنکاروں کو شو میں پرفارمنس کیلئے باقاعدہ اسکرپٹ دیا جاتا ہے جس پر وہ عمل کرتے ہیں۔ ہمیں ایسے شو بنانے کیلئے بڑا بجٹ اور مالی سرمایہ کی ضررت ہے۔
شکیل صدیقی کاکہناتھا کہ صرف کپل شرما شو کیلئے 12 سے 14 اسکرپٹ رائٹر مواد تخلیق کرتے ہیں اور پاکستان میں یہ کام ایک ادیب سے مزدوروں کی طرح لیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں