ایک نیوز:بھارتی ائیرلائن انڈیگواورگوفرسٹ نےاپنے 50طیارے گرائونڈکردیئے۔
تفصیلات کے مطابق اگست 2005 میں وجود میں آنے والی بھارت کی انڈیگو ائیر لائن تقریباً 18 سال کے عرصے میں بھارت کی سب سے بڑی ائیرلائن کے طور پر سامنے آئی ہے جو 310 طیاروں کے ساتھ دنیا بھر میں 101 مقامات پر آپریشن بحال رکھے ہوئے ہے۔
حکام کاکہناہے کہ ائیربس اے 320 کے 50 طیارے گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ انجن سپلائی چین اور پی این ڈبلیو کے مسائل کی وجہ سے کیا گیا ہے تاہم اہم تکنیکی مسائل کے باوجود ائیرلائن کے آپریشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
بجٹ کیریئرز میں سے ایک کمپنی کے ایک سینیئر اہلکار کا کہنا ہے کہ پی اینڈ ڈبلیو انجنوں کے ساتھ مسلسل مسائل پر قابو پانے کیلئے ان کی خریداری کے اگلے آرڈر کیلئے انجن فراہم کرنے والی کمپنی کو تبدیل کرنے کا بھی سوچا جا رہا ہے۔
بھارتی ائیرلائن نے 50طیارے گراؤنڈکردیے
Mar 19, 2023 | 03:50 AM