ایک نیوز :حال ہی میں گلوکار کالا بھیراوا نے اپنے گانے ناٹو ناٹو پر آسکر ایوارڈ جیتنے کی خوشی میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔پوسٹ میں انہوں نے فلم ساز راجا مولی سمیت کئی لوگوں کو بہترین گانے کا کریڈٹ دیا لیکن وہ فلم کے ہیرو رام چرن اور جونیئر این ٹی آر کا تذکرہ کرنا بھول گئے۔
ایسے میں سوشل میڈیا صارفین نے کالا بھیراوا کو آئینہ دکھایا تو انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا۔تاہم اب انہوں نے جمعے کے دن سوشل میڈیا پر اپنی معافی پر مبنی پوسٹ شیئر کی ہے۔
یہ کسی انڈین پروڈکشن کا پہلا گانا ہے جس نے ’بیسٹ اوریجنل سانگ‘ کی کیٹگری میں اکیڈمی ایوارڈز حاصل کیا ہے۔اس گانے نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی اور یہ آسکر حاصل کرنے کی دوڑ میں سب سے آگے تھا۔آر آر آر فلم کی کہانی تاریخی ہے۔ اس میں ملک کے جذبات کا اظہار ہوتا ہے۔ لہٰذا انڈیا میں فلم کی شاندار کامیابی کو دیکھ کر کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔تاہم دنیا کے دیگر ممالک میں اس فلم کی مقبولیت اور باکس آفس پر اس کی کامیابی بے مثال ہے۔
آر آر آر نے سال 2022 کی بہترین فلموں کی کئی فہرستوں میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

کیپشن: آسکر ایوارڈ جیتنے والے گلوکار نے معافی مانگ لی