ایک نیوز:اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی رپورٹ تیار کر لی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کانسٹیبلری فیصل آباد کی 2 بسوں کے شیشے توڑے گئے، چکوال پولیس کی بس کا سائیڈ شیشہ توڑا گیا، اسلام آباد پولیس کی 12 گاڑیوں کو جزوی یا مکمل تباہ کیا گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق سکیورٹی ڈویژن کی 2 پک اپ، جیمر والی لینڈ کروزر کو نقصان پہنچایا گیا، قیدیوں کی تین وینز کے دروازے اور فرنٹ اسکرین کو نقصان پہنچایا گیا۔
2 پک اپ، 2 موٹرسائیکل اور ایک کار کو جلا کر راکھ کر دیا گیا، اے پی سی کے سائیڈ شیشے کو توڑا گیا اور حفاظتی جالیاں توڑی گئیں۔