چلاس:گاڑی کوحادثہ،ماں جاں بحق بیٹی زخمی

چلاس:گاڑی کوحادثہ،ماں جاں بحق بیٹی زخمی
کیپشن: Chilas: Car accident, mother killed, daughter injured

ایک نیوز:چلاس میں گاڑی افسوسناک حادثےکاشکارہونےسےماں جاں بحق اوربیٹی زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق چلاس میں تھک دیورے کے مقام پر افسوس ناک حادثہ پیش آیا۔پنجاب سے گلگت آنےوالی فیملی کی گاڑی بریک فیل ہونےسےتھک دیورے میں حادثہ کا شکارہوگئی۔

ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی،حادثےمیں ماں موقع پرہی جاں بحق ہوگئی جبکہ بچی کی حالت تشویشناک ہے،لاش اورزخمی کو آرایچ کیوچلاس ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثے شکار ہونےوالی فیملی کاتعلق پنجاب سے بتایاجارہاہے۔