قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن،تعطیل کےباوجودمحسن نقوی کاسٹیڈیم کادورہ

Jun 19, 2024 | 22:50 PM

ایک نیوز:قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن،عیدتعطیل کےباوجود بھی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےسٹیڈیم کادورہ کیا۔
تفصیلات کےمطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) محسن نقوی نے کام پر پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ محسن نقوی نے دفاتر گرائے جانے کے کام کا معائنہ کیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 30 جون تک دفاتر گرانے کا کام مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا ۔

محسن نقوی نےہدایت کی کہ عید تعطیلات کے بعد مشینری اور مزدوروں کی تعداد بڑھاکرکام کی رفتارکومزیدتیزکیاجائے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہناتھاکہ اضافی وسائل لگا کر کام کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی سٹیڈیم کے ساتھ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن مکمل کریں گے۔ 
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایف ڈبلیو او کے حکام نے بریفنگ دی جنرل منیجرانفراسٹرکچر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں