ایک نیوز:عیدالاضحی پرصاف اسلام آبادمشن مکمل ہونےپروزیرداخلہ محسن نقوی نے تمام اداروں کو شاباش دی۔
تفصیلات کےمطابق عیدالاضحی پر اسلام آباد زیرو ویسٹ سٹی آپریشن کو کامیاب بنانے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے، آئی سی ٹی اور اسلام آباد پولیس کو شا باش دی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہناتھاکہ عید کے دوران سی ڈی اے، آئی سی ٹی اور اسلام آباد پولیس نے عوامی خدمت کی اعلی مثال قائم کی۔ سی ڈی اے نے اسلام آباد کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے جذبے اور عزم کے ساتھ کام کیا۔صاف اسلام آباد مشن کو کا میاب بنانے کے لیے تمام ادروں کی کا وشیں قابل ستائش ہیں۔ صاف اسلام آباد مشن کو کا میاب بنانے میں شہریو ں نے کلیدی کردار ادا کیا۔اسلام آباد کےشہریوں کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے تمام آپریشن کی خود نگرانی کی۔
چیئرمین سی ڈی اےمحمدعلی رندھاواکاکہناتھاکہ سی ڈی اے کے عملہ نےمشن صفائی کےدوران عیدالاضحی پر 150,000 سے زائد قربانی کے جانورں کی آلائشیں اکٹھی کرکے تلف کی ۔ آپریشن میں مجموعی طور پر 2600 ٹن سے زائد ویسٹ کو تلف کیا گیا۔ تین روز میں دی گئی ہیلپ لاینز پر تقریبا 150 شکایات مو صول ہوئیں جن کا بروقت ازالہ کیا گیا۔ اسلام آباد میں پہلی مرتبہ ماحول دوست بائیو ڈیگریڈایبل بیگز مفت تقسیم کئےگئے،جس سے آلائشیں تلف کرنے میں آسانی رہی۔ عید الاضحی کے آخری روز مختلف مارکیٹس کو سوڈیم ہائیپو کلورائیڈ اور ان ٹریٹڈ پانی سے دھو کر تفصیلی صفائی کی گئی۔