ایک نیوز: مری میں سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے۔
تفصیلات کےمطابق عید کے پہلے دن سے لیکر اب تک مری میں سیاحوں کی 17 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوئی ۔
اب تک مری میں سے12 ہزار 500 گاڑیاں آؤٹ ہوئیں ،مری میں 5000 گاڑیوں کی پارکنگ موجود ہے مگر انتظامیہ کی ناہلی کی وجہ 300 سے 500 فی گھنٹہ وصول کیا جا رہا ہے ۔
مجموعی طور پر اب تک سیاحوں کی 4500 سے زائد گاڑیاں مری میں موجود ہیں۔ مری میں مزید سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مری کی انتظامیہ مکمل ناکام نظر آتی ہے ، گراں فروشی بھی اس وقت عروج پر ہے۔