ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،ناقص کارکردگی پرقومی ٹیم میں آپریشن کلین اپ کافیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،ناقص کارکردگی پرقومی ٹیم میں آپریشن کلین اپ کافیصلہ
کیپشن: T20 World Cup, operation clean-up in the national team due to poor performance

ایک نیوز:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکر دگی کامظاہرہ کرنےپر قومی ٹیم میں آپریشن کلین اپ کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کامظاہرہ کرنےوالی قومی ٹیم کی وطن واپسی کاسلسلہ شروع ہوگیا۔
ذرائع کےمطابق قومی اسکواڈ کی ناقص کارکردگی پرچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی کو ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی رپورٹ کا انتظارہے، رپورٹ کی روشنی میں قومی ٹیم میں آپریشن کلین اپ کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

 ذرائع کےمطابق چیئرمین پی سی بی اہم فیصلوں کا اعلان جلد پریس کانفرنس میں کریں گے۔