ایک نیوز:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسپرایٹ کےپہلے مرحلےمیں جنوبی افریقہ نےامریکاکو18رنزسےشکست دےدی۔
تفصیلات کےمطابق و رلڈکپ2024کےمقابلےامریکااورویسٹ انڈیزمیں جاری ہیں،ایونٹ میں پاکستانی ٹیم ناقص کارکردگی کی وجہ سپرایٹ مرحلے تک رسائی حاصل نہ کرسکی۔
ویسٹ انڈیز میں اینٹیگانارتھ ساؤنڈ میں کھیلےگئے میچ میں امریکا نے ٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا۔جنوبی افریقہ نےپہلے بیٹنگ کرتےہوئے4وکٹوں کےنقصان پر 194 رنز بنائے ۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی کاک نے74،مارکرم نے46اور کلاسن نے36 رنز کی اننگز کھیلی ۔
امریکا کے نیٹرا والکر اور ہرمیت سنگھ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقہ کے194رنزکےتعاقب میں امریکاکی ٹیم 6وکٹوں کےنقصان پر176رنزبناسکی۔
امریکا کے اینڈریو گوس نے سب سے زیادہ 80رنز بنائے۔ہرمیت سنگھ 38، اسٹیون ٹیلر 24، کورے اینڈرسن 12 اور نتیش کمار 8 رنز بناسکے۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے کگیسو ربادا سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔