خیبر،زمین کےتنازعہ پرگولیاں چل گئیں،4افرادجان کی بازی ہارگئے

خیبر،زمین کےتنازعہ پرگولیاں چل گئیں،4بھائی جاں بحق
کیپشن: Khyber, 4 brothers killed in land dispute

ایک نیوز:خیبرمیں زمین کےتنازعہ پرگولیاں چل گئیں، فائرنگ سےچارافرادجان کی بازی ہارگئے۔

تفصیلات کےمطابق جمرود کےعلاقہ نئی آبادی میں زمین کےتنازعہ پرایک شخص نےفائرنگ کردی جس سےچارچچازادبھائیوں کوقتل کردیاگیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق چچازاد بھائیوں میں 15 مرلہ پلاٹ پر تنازعہ چل رہاتھا،جس پرملز مان نےفائرنگ کردی، فائرنگ سےچار چچا زادبھائیوں کو قتل کردیاگیا۔

پولیس ذرائع کےمطابق واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پہنچ پرگئی، لاشوں کوطویل میں لےکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا، واردات کےبعد ملزمان روپوش ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔