بجلی بحران،محسن نقوی اوروزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور میں رابطہ

بجلی بحران،محسن نقوی اوروزیراعلیٰ علی امین میں رابطہ
کیپشن: Contact in power crisis, Mohsen Naqvi and Chief Minister Ali Amin

ایک نیوز: خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا بحران سنگین ہوگیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور میں رابطہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈرپورنےاپنے تحفظات سے وفاقی و زیرداخلہ محسن نقوی کو آگاہ کیا۔ 
لوڈشیڈنگ کے مسلے پروزیرداخلہ اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کے پی کے میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ پر اگلے 2 روز میں مشاورت اور مذاکرات پر اتفاق ہوا۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہناتھاکہ افہام و تفہیم سے باہمی غلط فہمیاں دور کی جائیں گی۔پوری کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو۔تمام وفاقی تنصیبات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی وزیرداخلہ کو گرڈ سٹیشنز کی حفاظت اور تحفظ کی یقین دہانی ۔