ایک نیوز:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید کی چھٹیاں ختم ہونے پر مسافروں کی واپسی کے پیش نظر مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایات کردیں۔
تفصیلات کےمطابق پیاروں کےساتھ عیدمنانےکیلئے گئےمسافروں کی عیدچھٹیاں ختم ہونےکےبعدواپسی کاسلسلہ شروع ہوگیاجس پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےمسافروں سےاضافی کرایہ وصول کرنےوالوں کےخلاف ایکشن لینےکی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ لاہور اور دیگر شہروں میں مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے ، اوور چارجنگ کی صورت میں مسافروں سے وصول کردہ کرایہ واپس کرائیں اور بس عملے پر جرمانہ عائد کیا جائے ، گاڑی کی فٹنس چیک کریں، قابل مرمت گاڑیوں کو ہرگز مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہ دی جائے۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ کسی روٹ پر گاڑیوں میں اوورلوڈنگ نہ کرنے دی جائے ، ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کرائی جائے۔