ایک نیوز:قومی اسمبلی کابجٹ اجلاس آج شام کوہوگا، اجلاس کا2نکاتی ایجنڈاجاری کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی سے بجٹ منظوری کا معاملہ عید کی چھٹیوں کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس آج سے دوبارہ شروع ہو گا، اجلاس سپیکرایازصادق کی صدارت میں شام پانچ بجے ہوگا ۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا2 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا، قومی اسمبلی میں آج سے بجٹ 25-2024 پر بحث کا آغاز ہو گا ،موجودہ اجلاس میں فنانس بل 25-2024 منظوری کے لئے بھی پیش ہو گا۔
بجٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بجٹ پر بحث کا آغاز کرینگے ،اپوزیشن لیڈر حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ٹیکسوں کے نظام پر تنقید کرینگے، اپوزیشن نےبجٹ منظوری کے دوران احتجاج اور ہنگامہ آرائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔بجٹ پر بحث ایک ہفتہ جاری رہے گی ۔
ذرائع کےمطابق ہفتہ اور اتوار کو بھی اجلاس جاری رکھنے کی تجویز ہے۔ حکومت 29 جون کو قومی اسمبلی سے بجٹ کی منظوری حاصل کرے گی، حکومتی اراکین کو بجٹ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے اور حلقوں میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی۔