جام پور،ملزمان کی فائرنگ،1پولیس اہلکارشہیددوسرازخمی

Jun 19, 2024 | 19:24 PM

ایک نیوز:جام پورمیں اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سےپولیس کانسٹیبل شہیدجبکہ دوسرااہلکارزخمی ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق جام پورضلع راجن پورکی حدودمیں اشتہاری ملزمان نےپولیس پارٹی پرفائرنگ کر دی،جس سے دوپولیس اہلکاروں کو گولیاں لگیں ، فائرنگ کی زدمیں آکرایک کانسٹیبل موقع پرہی شہیدہوگیاجبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔

ملزمان کی فائرنگ سےشہیدہونےوالے کانسٹیبل کی شناخت تنویر عباس کےنام سےہوئی جبکہ واقعہ میں زخمی ہونےوالے پولیس اہلکارکی شناخت جاوید اقبال کےنام سےہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنےواقعہ کا نوٹس لےلیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنےآر پی او ڈی جی خان سےوقوعہ کی رپورٹ طلب کرتےہوئے شہید کانسٹیبل تنویر عباس کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی جی پنجاب کاکہناتھاکہ کانسٹیبل تنویر عباس نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جام شہادت نوش کیا، شہید کانسٹیبل تنویر عباس کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او راجن پور کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دےدیا۔
آئی جی پنجاب نےزخمی پولیس اہلکار جاوید اقبال کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں