ایک نیوز:پیپلزپارٹی اورحکومت کےدرمیان بجٹ اختلافات،وزیراعظم شہبازشریف نےبلاول بھٹوکوملاقات کی دعوت دےدی۔
ذرائع کےمطابق حکومتی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان بجٹ اختلافات جلد ختم ہونے کا امکان ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جلد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے ،وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو ملاقات کی دعوت دی تھی۔
ذرائع کےمطابق بلاول بھٹو زرداری بجٹ پر پیپلز پارٹی کے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے، چیئرمین پیپلزپارٹی پنجاب اور وفاق سے متعلق خدشات پر وزیراعظم کو آگاہ کریں گے، قومی اداروں کی نجکاری پر پیپلز پارٹی کے تحفظات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان تین بار ٹیلی فونک رابط بھی ہوچکا ہے۔وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی اور پنجاب میں سپیس دینے کے معاملات پر لچک دکھائے گی۔