3روزہ صفائی مہم،وزیراعلیٰ مریم نوازنےبڑااعلان کردیا

3روزہ صفائی مہم،وزیراعلیٰ مریم نوازنےبڑااعلان کردیا
کیپشن: 3-day cleaning campaign, Chief Minister Maryam Nawaz announced

ایک نیوز:عیدالاضحی پرتین روزہ صفائی مہم میں شامل عملےکیلئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےبڑااعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق’ شاباش پنجاب، شاباش‘وزیراعلیٰ مریم نوازنےعیدصفائی مہم کی ٹیم کیلئےپیغام جاری کردیا۔
 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنےتین روزہ خصوصی صفائی مہم میں شامل عملے کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کردیا۔
 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ آپ نے عوام کی مثالی خدمت کرکے ستھرا پنجاب کی نئی تاریخ لکھ دی،شدید گرمی میں آپ نے عوام کی خدمت کی، وہ قابل تعریف اور قابل فخر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےعملےکوخصوصی شاباش دی،مریم نوازنےتمام میونسپل اداروں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت تمام افسران اور عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کاکہناتھاکہ منتخب نمائندوں، میڈیا اور عوام کا بھی شکریہ جنہوں نے اداروں کا ساتھ دے کراس مہم کو کامیاب بنایا۔