بلوچستان کا بجٹ 21 جون کو پیش کئے جانے کاامکان 

 بلوچستان کا بجٹ 21 جون کو پیش کئے جانے کاامکان
کیپشن: The budget of Balochistan is likely to be presented on June 21

ایک نیوز: بلوچستان کے نئے مالی سال کا بجٹ 21 جون کو پیش کئے جانےکاامکان ہے،بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس 21جون شام 7 بجے متوقع ہے۔
ذرائع  کے مطابق بلوچستان کا بجٹ 870 ارب روپے کا ہوگا، بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ترجیح دی جائے گی، بجٹ میں تین ہزار نٹی اسامیاں پیدا کی جائیں گی ،ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طر زپر اضافہ کیاجائے گا۔
دوسری جانب   قومی اسمبلی سےوفاقی بجٹ کی منظوری کے معاملے پر عید کی چھٹیوں کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہو گا، اجلاس سپیکر کی صدارت میں شام پانچ بجے ہوگا ، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کادو نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔
قومی اسمبلی میں کل سے بجٹ 25-2024 پر بحث کا آغاز ہو گا، موجودہ اجلاس میں فنانس بل 25-2024 منظوری کے لئے بھی پیش ہو گا ،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بجٹ پر بحث کا آغاز کرینگے، اپوزیشن لیڈر حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ٹیکسوں کے نظام پر تنقید کرینگے ۔
اپوزیشن کا بجٹ منظوری کے دوران احتجاج اور ہنگامہ آرائی جاری رکھنے کا فیصلہ ہے، بجٹ پر بحث ایک ہفتہ جاری رہے گی، ہفتہ اور اتوار کو بھی اجلاس جاری رکھنے کی تجویز  دی گئی ہے، حکومت 29 جون کو قومی اسمبلی سے بجٹ کی منظوری حاصل کرے گی ،حکومتی اراکین کو بجٹ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے اور حلقوں میں نہ جانے کی ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں۔