ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی عید کے تینوں دن میں بہترین صفائی اور عوامی خدمت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم کو شاباش اور مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ویل ڈن پنجاب، ویل ڈن مریم نواز۔
" وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور صفائی مہم کی تمام ٹیم کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈرون کے استعمال سے لاہور نہر میں گندگی پھینکنے میں 80 فی صد کمی قابل ستائش ہے، شدید ترین گرمی میں عملے نے جس محنت سے کام کیا ، قابل تعریف ہے، آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عرق ریزی کے ساتھ عرق گلاب کا استعمال روایت جاری رہنی چاہیے، امید ہے کہ عوامی خدمت کا یہ معیار نہ صرف برقرار رہے گا بلکہ اس میں مزید بہتری آئے گی۔
وزیراعظم کی عید پر صفائی اور عوامی خدمت پر وزیراعلیٰ پنجاب کو شاباش
Jun 19, 2024 | 16:21 PM