پاک بحریہ کےملجم کلاس جنگی جہاز پی این ایس بابر کا سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ 

پاک بحریہ کےملجم کلاس جنگی جہاز پی این ایس بابر کا سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ
کیپشن: Pakistan Navy's Muljam class warship PNS Babar visited the port of Jeddah, Saudi Arabia

ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جنگی جہاز پی این ایس بابر نے سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ کیا۔
 جدہ آمد پر رائل سعودی نیول فورسز کے اعلی حکام اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا پر تپاک استقبال کیا گیا، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس بابر کی ڈپٹی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز سے ملاقات ہوئی۔
 ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کے مابین بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا ،دورے کے اختتام پر پی این ایس بابر نے رائل سعودی نیول فورسز کے جہاز ایچ ایم ایس الریاض کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا۔
 مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور مضبوط دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔