مریم نواز چھٹی والے دن بھی کام کرتی ہیں:عظمیٰ بخاری

Jun 19, 2024 | 15:07 PM

ایک نیوز: صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز چھٹی والے دن بھی چھٹی نہیں کرتی ہیں اس لیے انتظامیہ میڈیا اور ہم سب کو کام کرنا پڑتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چند ایک تکلیف دہ واقعات ہوئے ہیں،ایکسیڈنٹ اور آگ لگنے کے واقعات ہوئے ہیں سب کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتی ہوں، پنجاب میں عید پر شہباز شریف نے ایک ٹرینڈ سیٹ کیا تھا ،شہباز شریف کے دور میں ایک دو گھنٹے میں جگہ کو صاف کر دیاجاتا تھا اب مریم نواز نے گولڈ سٹینڈرڈ کو ڈائمنڈ سٹینڈرڈ تک لے کر سیٹ کیا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عید سے قبل ویسٹ مینجمنٹ نے گھر گھر بیگ ڈیکیور کیے ہیں،گھروں سے اور گھروں کے باہر سے آلائشیں جمع کی گئیں، پہلی دفعہ لاہور کی سڑکوں کو عرق گلاب اور فنائل سے دھویاگیاہے، ہمارے وزیر اور سیکرٹری سمیت تمام عملہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ،آج جو ان کی پرفارمینس پر سٹینڈرڈ سیٹ کیا ہے کسی بھی صوبے کیلئےکرنا مشکل ہو گا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چیف منسٹر خود سے تمام چیزوں کو مانیٹر کر رہیں تھیں ،سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے بھی مانیٹرنگ کی گئی ،ویسٹ مینجمنٹ کے کسی بھی اہلکار کو اکیلا نہیں چھوڑا گیا ان کیلئے کھانا اور عیدی موقع پر پہنچائی گئی ۔
پنجاب میں ٹوٹل 18 لاکھ 17 ہزار جانور موجود تھے، 32 ہزار کے قریب بیگ تقسیم کیے گیے، ٹوٹل مشینری 11 ہزار سے زائد استعمال کی گی، 6213 نئی مشینری اس پروجیکٹ کیے استعمال کی گئیں ،  وزیر اعلیٰ نے ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ہدایت جاری کی تھیں، ٹرانسپورٹر کو کرائے واپس کرنے پڑے اور اضافی کرائے عوام کو واپس کیے گئے ۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کے پی کے کے وزیر اعلیٰ کو گندی اور تعفن میں رہنے کی عادت ہو گئی ہے لیکن ان کو کے پی کے کی عوام کیلئے صفائی کروانی چاہیے ،پنجاب ہر طرح سے خود کفیل ہے، ہم کو پنجاب کی عوام کو ریلیف کیلئے جس بھی حد تک جانا پڑا جائیں گے۔

مزیدخبریں