ٹی ٹی پی خوارج کا ایک اور سرغنہ افغانستان میں جہنم واصل 

 ٹی ٹی پی خوارج کا ایک اور سرغنہ افغانستان میں جہنم واصل
کیپشن: Another leader of TTP Khawarij died in Afghanistan

ایک نیوز: ٹی ٹی پی خوارج کا ایک اور اہم سرغنہ افغانستان کے علاقے کنڑ میں جہنم واصل ہو گیا،ٹی ٹی پی اور اس سے منسلک دہشتگرد گروپوں میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق افغانستان میں ٹی ٹی پی کی آپس کی لڑائی اور انتشار سے آئے روز ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈرز پراسرار طور پر مارے جا رہے ہیں ،ٹی ٹی پی خوارج کے حلقوں میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب افغانستان کے ضلع اسد آباد کنڑ میں ٹی ٹی پی شوریٰ ملاکنڈ کے رکن عبدالمنان عرف حکیم اللہ کو جہنم واصل کر دیا گیا ۔