ویب ڈیسک: سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک پر صارفین کو اب آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کی سہولت بھی میسر ہو گی۔
ٹک ٹاک ویڈیو شیئرنگ ایپ میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی اواتارز کا فیچر برانڈز اور کریٹیرز کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔
میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاک کیطرف سے برانڈز اور کریٹیرز کیلئےسٹاک اواتار تیار کیے جائیں گے جنکو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنے کیلئےلائسنس کی ضرورت ہوگی اور اسی طرح کاسٹیوم اواتار کا آپشن بھی دستیاب ہوگا جو کسی صارف کی شخصیت یا کسی برانڈ سے جڑی شخصیت کی نمائندگی کریگا۔
اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد ٹک ٹاک میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ویڈیوز کی تعداد بڑھ جائے گی جن پر لیبل لگائے جائیں گے تاکہ صارفین کو علم ہوسکے کہ وہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں۔
ٹک ٹاک کے عہدیدار اینڈی یانگ کا کہنا ہے کہ اس فیچر کا بنیادی مقصد ٹک ٹاک میں ای کامرس کو فروغ دینا ہے اور کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اے آئی اواتار انسانی کریٹیرز کا بھی مقابلہ کر سکیں گے۔