ویب ڈیسک:سال 2024 کا حج اختتام کو پہنچ گیا ،مکہ مکرمہ میں رواں سال 2024حج سیزن کے دوران گرمی کی کافی شدت رہی جس سے کم سے کم 580حاجی اپنی جان سے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرمی سے جاں بحق حاجیوں میں سے 323 کا تعلق مصر سے ہے جبکہ 144 کا تعلق انڈونیشیا سے ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق گرمی سے اردن کے 60 اور تیونس کے 35 حاجی جاں بحق ہوئے جبکہ دوران حج گرمی سے ایران کے 11سینیگال کے 4حاجی جاں بحق ہوئے ہیں۔
خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ پیر کو مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوا تھا۔
خیال رہے کہ سعودی محکمہ موسمیات نے رواں برس حج سیزن کے دوران شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کی تھی اور اسی مناسبت سے سعودی وزارت حج و عمرہ کیجانب سے جگہ جگہ پانی کے فواروں اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا تھا۔
اسکے علاوہ سعودی انتظامیہ نے مختلف ممالک سے آئے حاجیوں کو گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔
حج کے دوران شدید گرمی کیوجہ سے 580حاجی جاں بحق ہوئے
Jun 19, 2024 | 12:53 PM