نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کاجاگراں 2 ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا دورہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کاجاگراں 2 ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا دورہ
کیپشن: Deputy Prime Minister Ishaq Dar visits Jagran 2 Hydropower Project

ایک نیوز: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج جاگراں 2 ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا دورہ کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو آزاد جموں و کشمیر ضلع نیلم میں زیر تعمیر 50 میگاواٹ کے پاور پلانٹ کی تعمیر پر بریفنگ دی گئی۔ 
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈپٹی وزیر اعظم کو منصوبے کی 2025 میں تکمیل بارے آگاہ کیاگیا، ڈپٹی وزیر اعظم نے منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان اور تعریف کا اظہار کیا ، نائب وزیراعظم نے جاگراں ٹو پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور پاکستانی ٹیم سے بھی ملاقات کی۔ 
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نےوزیر اعظم کی جانب سے پراجیکٹ میں کام کرنے والے انجینئرز، ٹیکنیشنز اور ورکرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آزاد جموں و کشمیر کے ضلع نیلم میں جاگراں1 ہائیڈرو پاور پلانٹ کا دورہ کیا تھااور منصوبے پر جاری ترقیاتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
  نائب وزیر اعظم کا گذشتہ روز کہنا تھا کہ 30.4 میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور منصوبہ جس کا تصور، منظوری اور فنانسنگ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے 1997-1999 کے دور میں دی تھی اس وقت میں وزیر خزانہ تھا۔
اسحاق ڈار نے جاگراں ون میں کام کرنے والے انجینئرز، تکنیکی ماہرین اور کارکنوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس منصوبے کے لئے حکومت پاکستان کے مکمل تعاون کا اظہار کیا، جو پاکستان کی توانائی کی سلامتی میں کردار ادا کر رہا ہے۔
دوسری جانب ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات کے بارے غلط پراپیگنڈا کیا گیا یہ بالکل غلط ہے، چینی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین ایک سنگ میل اور کامیاب رہاہے،یہ دورہ دونوں ممالک میں خوشحالی لائے گا،بہت سی راہیں پیدا کی ہیں جس سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔