مولانا فضل الرحمان نے مرکزی مجلس شوری کا اجلاس طلب کر لیا

Jun 19, 2024 | 11:49 AM

ایک نیوز:عید کے بعد حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا معاملہ، مولانا فضل الرحمان سرگرم ہو گئے،مولانا فضل الرحمن نے جمعیت علما اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس کا طلب کرلیا۔
  اجلاس 29 جون بروز ہفتہ بعد نماز ظہر دن 2 بجے جے یو آئی کے مرکزی سب افس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے جبکہ مرکزی شوری کا اجلاس اتوار 30 جون کوبھی جاری رہےگا۔
  اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی، اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کا ائندہ کالا ئحہ عمل طے کیا جائے گا ، اجلاس میں احتجاجی مظاہروں، دھرنوں اور لانگ مارچ بارے حکمت عملی بنائی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مذاکرات زیر غور آئیں گے۔

مزیدخبریں