ایک نیوز: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کر دیا۔
کیوی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کین ولیم سن وائٹ بال ٹیم کی قیادت سے بھی دستبر دار ہو گئے ہیں، سینٹرل کنٹریکٹ نہ لینے کے باوجود ولیم سن نیوزی لینڈ کرکٹ کو دستیابی کیلئے پرعزم ولیم سن ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 8 میچز کیلئے دستیاب ہوں گے۔
ولیم سن پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی بھی کھیلیں گے۔
کین ولیمسن جنوری میں نیوزی لینڈ کو سمر سیزن کے دوران دستیاب نہیں ہوں گے تاہم ولیمسن ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 8 میچز اور پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کیلئے کیوی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے سے باہر ہو چکی ہے۔