عید قربان کا تیسراروز،شہر میں صفائی آپریشن بلا تعطل جاری

 عید قربان کا تیسراروز،شہر میں صفائی آپریشن بلا تعطل جاری
کیپشن: On the third day of Eid-ul-Adha, the cleaning operation in the city continues without interruption

ایک نیوز: عید قربان کے تیسرے روزبھی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے صفائی آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔
ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق مرکزی کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے، گرینڈ صفائی آپریشن کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جارہی ہے، عید کے دوسرے روز 18 ہزار 500 ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں۔ 
چاند رات سے اب تک 42 ہزار 500 ٹن سے زائد آلائشیں اور جانوروں کی باقیات ٹھکانے لگا ئی گئیں اور سڑکوں کی عرق گلاب او فینائل ملے پانی سے واشنگ جاری ہے، چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔
عید ہیلپ لائن پر 15 ہزار 700 سے زائد شہریوں نے رابطہ کیا،15 ہزار 300 سے زائد شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا گیا،عید کے پہلے روز 16 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں،چاند رات میں 8 ہزار ٹن سے زائد ویسٹ لینڈ فل سائٹ تک پہنچایا گیا۔
 ایل ڈبلیو ایم سی کے 15 ہزار ورکرز تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں موجود ہیں،شہر میں قائم 105 عارضی کولیکشن پوائنٹس کو روزانہ زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق عید کے تیسرے روز بھی صفائی آپریشن اسی جذبے سے جاری رہے گا۔