اسلام آباد،پشاور اور گرونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Jun 19, 2024 | 09:40 AM

ایک نیوز: پشاور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،  اسلام آباد اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے  ہیں۔
لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتےگھروں سے باہر نکل آئے،سوات، پشاور، شمالی وزیرستان ،پارا چنار مالاکنڈ، میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز  کے مطابق ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 98 کلو میٹر زیر زمین تھی، زلزلے کا مین مرکز جنوب مشرق افغانستان تھا، زلزلے کے جھٹکے 9 بجکر 18 منٹ پر محسوس ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں