ایک نیوز: صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بلوچستان کی امن وامان کی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی امن وامان کی صورتحال پر اجلاس کل ہوگا، صدر پاکستان آصف علی زرداری کل گودار جائیں گے، آصف علی زرداری گودار میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے ۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور دیگر حکام شرکت کریں گے،اجلاس میں دہشت گردی ، منشیات فروشی اور اسمگلنگ کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، صدر پاکستان آصف علی زرداری 24 جون کو سکھر جائیں گے۔
سکھر میں لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کی امن وامان کی صورتحال پر اجلاس کریں گے۔
صدر پاکستان نے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا
Jun 19, 2024 | 09:31 AM