عیدکاتیسراروز،ملک بھر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی جاری

Jun 19, 2024 | 09:19 AM

ایک نیوز: عیدالاضحیٰ کےتیسرے دن بھی ملک بھر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور، اسلام آباد، کراچی ، پشاور سمیت ملک کے مختلف مقامات پر عید کے تیسرےروز بھی صبح سے ہی لوگ جانور قربان کئے جا رہے ہیں، قصابوں نے نخرے دکھانے کا سلسلہ آج  بھی جاری ہے، جانور قربان کرنے کیلئے منہ مانگے دام وصول کرنے لگے۔
اسی طرح عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے کہیں سیر سپاٹے کو کہیں دعوتوں کے دوران ہلے گلے کا پروگرام ہے، بچوں نے بھی اپنے پلان تیار کر لئے ہیں۔
خیال رہے کہ عید کے پہلے اوردوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد خواتین نے کچن کو سنبھالا، مزے مزے کے کھانے بنائے، کسی نے نہاری، کلیجی بنائی تو کہیں قورمہ اور پلاؤ پکایا گیا، جہاں گھروں میں لذیز کھانے بنتے رہے وہیں پیارے جانور قربان ہونے پر بچے افسردہ دکھائی دیئے۔
عید کے موقع پر تفریح گاہوں اور سیاحتی مقامات پر بھی عوام کا رش لگ گیا، شہریوں کی بڑی تعداد نے مری، گلیات اور شمالی علاقوں کا رخ کر لیا ہے۔
قربانی کے بعد کہیں آلائشیں بروقت اٹھائی جا رہی ہیں تو کہیں رہائشی علاقوں اور سڑکوں پر آلائشیں پڑے رہنے کے باعث تعفن پیدا ہونے سے لوگوں کی مشکلات بھی بڑھ رہی ہیں۔

خیال رہے کہ  عیدالاضحی پر 72 گھنٹے میں مسلسل صفائی، عرق گلاب ملے پانی سے سڑکوں، گلیوں اور راستوں کی دھلائی، آلائشیں اٹھا  کر  پنجاب میں سرکاری مشینری نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے۔

مزیدخبریں