ایک نیوز :سندھ کے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے فنڈز کے معاملے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مذاکرات میں بریک تھرو نہ ہوسکا ۔
ذرائع کے مطابق کل دونوں کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا ، پیپلز پارٹی کے وفد نے اپنی قیادت کے سامنے معاملات رکھنے اور منظوری لینے کا وقت مانگ لیا، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں میں مذاکرات تین گھنٹے جاری رہے، پیپلز پارٹی نے اپنے تحفظات وزیراعظم کے نمائندہ وفد تک پہنچا دیئے
پیپلزپارٹی نے موقف اختیار کیا کہ اہم اتحادی ہیں،سندھ حکومت کے تحفظات دور ہونے چاہیے،سیلاب متاثرین کی دیکھ بھال بھی ہماری مشترکہ زمہ داری ہے ، وفاق سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے الگ بجٹ رکھے، وزیر خزانہ کو بتا دیا وفاقی حکومت نے سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے بجٹ میں رقم رکھنے کا وعدہ کیا، وزیراعظم سیلاب متاثرین کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کریں،
اتحاد ی جماعت نے موقف اختیار کیا کہ سیلاب متاثرین مشکل میں ہیں،پچیس ارب مختص کئے جائیں، سندھ کے لئے فنڈز نئے مالی سال کے بجٹ میں شامل کئے جائیں،: پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم کے صوابدیدی ترقیاتی فنڈز میں سے بھی حصہ مانگ لیا ۔