شوخ گلابی رنگ کے لباس میں منشاء پاشا کی تصاویر  وائرل

Jun 19, 2023 | 23:27 PM

ایک نیوز :شوخ گلابی رنگ کے لباس میں منشاء پاشا کی تصاویر انسٹاگرام پر وائرل ہوگئیں۔

 اداکارہ منشاء پاشا نے گلابی رنگ کا لباس پہنے اپنی تصاویر شیئر کیں جنہیں ساڑھے 11 ہزار سے زائد افراد نے پسند کیا ہے۔

منشاء پاشا نے کیپشن دیا کہ ’ابھی مسکرا لیجیے کیونکہ کچھ پتا نہیں بعد میں کوئی مسئلہ سنگین ہوجائے یا صورتحال کے بدترین نتائج برآمد ہوں‘۔

 خیال رہے کہ چند روز قبل منشاء پاشا کے خاوند اور معروف وکیل جبران ناصر مبینہ طور پر اغوا ہوگئے تھے لیکن وہ 24 گھنٹے بعد گھر پہنچ گئے تھے۔ 

مزیدخبریں