پاک سوزوکی کا پلانٹس مزید 16 دن بند رکھنے کا اعلان

Jun 19, 2023 | 23:08 PM

ایک نیوز :پاک سوزوکی نے موٹر سائیکل اور آٹوموبیل پلانٹس مزید 16 دن بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان کے مطابق موٹر سائیکل اور آٹوموبیل پلانٹس 22 جون سے 8 جولائی تک بند رہیں گے۔ فیصلہ پارٹس کی قلت اور انوینٹری نا ہونے کے باعث کیا۔

اس سے قبل پاک سوزوکی نے اپنےموٹر سائیکل پلانٹ کی بندش میں 16 جون تک توسیع کی تھی۔ کمپنی کا مؤقف ہے کہ حکومت کی جانب سے آٹو سیکٹر کی درآمدات پر عائد پابندیوں کی وجہ سے کمپنی کو انونٹری کی قلت کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں