پاکستان فٹبال ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری

پاکستان فٹبال ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری
کیپشن: پاکستان فٹبال ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری

ایک نیوز :ماریشیس میں بھارتی سفارت خانے نے پاکستان کی فٹبال ٹیم کو ویزے جاری کر دیے ۔

تفصیلات کے مطابق ویزے جاری ہونے کےبعد قوی امکان پیدا ہو گیا ہے کہ اب پاکستانی ٹیم بھارت میں ہونے والی ساف چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔پاکستان ٹیم کو ویزے کے اجرا میں دو روز کی تاخیر ہوئی جس کے باعث پاکستان کی فٹبال ٹیم شیڈول کے مطابق بھارت روانہ نہیں ہو سکی تھی۔
پاکستان فٹبال ٹیم کو پہلے اتوار کو ماریشیس سے روانہ ہونا تھا لیکن اب نئے فلائٹ آپشن کی تلاش جاری ہے۔ساف چیمپئن شپ 21 جون سے بھارتی شہر بنگلورو میں شروع ہو گی اور پاکستان کو اپنا افتتاحی میچ بھارت کے خلاف کھیلنا ہے۔