اداکارہ مریم نفیس نے جلد شادی کی وجہ بتادی

Jun 19, 2023 | 21:51 PM

ایک نیوز: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس کاکہنا ہے کہ  والدہ کے دباؤ کی وجہ سے جلدی شادی کرنا پڑی۔

شو کے میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ’آپ 19 سال کی تھیں جب آپ کی والدہ نے آپ پر شادی کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کردیا تھا، کیا یہ بات سچ ہے؟

 معروف اداکارہ مریم نفیس کاکہنا تھا کہ ’جی یہ سچ ہے، مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہے لیکن جب بیٹیاں میٹرک میں پہنچیں تو سب ماؤں کو ان کی شادی کی فکر ہونے لگتی ہے، میری والدہ بھی چاہتی تھیں کہ میری شادی جلدی ہوجائے‘۔

مریم نفیس کا کہنا تھا کہ میری والدہ مجھ سے یہ بھی کہتی تھیں کہ شادی کے بعد جو چاہو کر لینا لیکن میں جلدی شادی نہیں کرنا چاہتی تھی کیونکہ میرے لیے اپنی پسند کا ایسا شخص تلاش کرنا بہت مشکل تھا جس کی سوچ مجھ سے ملتی ہو‘۔

مریم نفیس نے امان احمد سے شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ’میں نے امان سے شادی اس لیے کی کیونکہ ہم دونوں کی سوچ اور بنیادی اقدار ایک جیسے ہیں‘۔  

مزیدخبریں