سیاحوں کو ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کے لیے جانے والی آبدوز لاپتہ

Jun 19, 2023 | 20:54 PM

ایک نیوز :سیاحوں کو ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کے لیے جانے والی آبدوز لاپتہ ہوگئی جس تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق ٹائی ٹینک دنیا کا مشہور ترین بحری جہازتھاجسے تیار کرنے والوں کا کہنا تھا کہ یہ کبھی ڈوب نہیں سکتا، مگر یہ اپنے پہلے سفر کے دوران ہی برفانی تودے سے ٹکرا کر غرق ہوگیا۔
مگر اب بھی لوگوں میں اس کے حوالے سے کافی تجسس پایا جاتا ہے اور وہ اسے دیکھنے کے خواہشمند بھی ہوتے ہیں، جس کے لیے چھوٹی آبدوزیں اکثر لوگوں کو بحری جہاز کا ملبہ دکھانے لے جاتی ہیں۔ایسی ہی سیاحوں کو لے جانے والی آبدوز بحر اوقیانوس میں لاپتا ہوگئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یہ آبدوز سیاحوں کو بحر اوقیانوس کی 3800 میٹر گہرائی میں موجود ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔بوسٹن کوسٹ گارڈز کے مطابق آبدوز کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ آبدوز میں کتنے افراد سوار تھے۔
آبدوز سے ٹائی ٹینک کے ملبے کا سفر فی کس لاکھوں ڈالرز کا ہوتا ہے اور عموماً اس تک رسائی 8 گھنٹوں میں ہوتی ہے۔

مزیدخبریں