ووٹر لسٹوں میں درستگی کی آخری تاریخ 13جولائی ہے،الیکشن کمیشن

ووٹر لسٹوں میں درستگی کی آخری تاریخ 13جولائی ہے،الیکشن کمیشن
کیپشن: Last date for correctness of voter lists is July 13, Election Commission

پی پی این :الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ووٹرلسٹوں میں درستگی کی آخری تاریخ 13جولائی مقررکی گئی ہے۔

 چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی۔

سیکرٹری الیکشن کا کہنا تھا کہ ضروری الیکشن مٹیریل اوربیلٹ پیپرز کیلئے پیپر کی خریداری مکمل کرلی ہے۔ ڈرافٹ لِسٹ آف پولنگ اسٹیشن بھی تیارکرلی گئی ہے جو آراوز کے حوالے کی جائے گی، پولنگ اسٹاف کی تعیناتی کیلئے ڈیٹا بینک قائم کردیا گیا ہے۔ انتخابی فہرستوں کی طباعت وترسیل کیلئے نادرا سمیت تمام اداروں سےرابطے میں ہیں۔

شرکاء کو بتایا گیا کہ قانون کے مطابق ووٹر زکے اندراج واخراج اور درستگی کی آخری تاریخ13 جولائی ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے عوامی آگاہی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن تمام صوبائی اورمرکزی حکومت ودیگرمتعلقہ اداروں سے رابطےمیں ہے۔

الیکشن کمیشن کو پنجاب اور کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق بھی بریف کیا گیا ۔

اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومت بلوچستان نے بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم کے تحت الیکشن کمیشن کو کوئٹہ کے ٹاونز کی تعداد ، سیٹوں کی تعداد اور دیگر معلومات فراہم کرنی ہیں۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن کوئٹہ کی حلقہ بندی کے کام کا آغاز کر سکتا ہے۔