نعمان لنگڑیال،عون چودھری فوری کابینہ سے مستعفی ہوں،عبدالعلیم خان 

Jun 19, 2023 | 20:41 PM

ایک نیوز :صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کاکہنا ہے کہ ہمارا پی ڈی ایم سےکوئی تعلق نہیں، نعمان لنگڑیال اورعون چودھری کو کابینہ سے مستعفی ہو جائیں۔

 استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان  کاکہنا ہے کہ  استحکام پاکستان پارٹی آزاد حیثیت سے انتخابات میں اترے گی۔نعمان لنگڑیال اورعون چودھری آزاد حیثیت میں پی ڈی ایم کابینہ کے رکن تھے ۔

سیکرٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ میں کہنا تھاکہ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے وفاقی کابینہ میں موجود عون چودھری اور نعمان لنگڑیال کو وفاقی کابینہ سے فوری مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید لکھا کہ عون چودھری،نعمان لنگڑیال استحکام پاکستان پارٹی کے وجود میں آنے سے پہلے ان عہدوں پر تعینات تھے۔ استحکام پاکستان پارٹی انفرادی آزادانہ حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے، آنے والے الیکشن میں حصہ لے گی۔عوام کی مشکلات کے ازالے، ملکی مفاد اور عوام میں نچلی سطح تک رسائی کے لئے پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ جلد از جلد تشکیل دیا جائے گا۔

  صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے پارٹی رہنماپیرسیدسعیدالحسن شاہ،شیخ یعقوب نے ملاقات کی۔ملکی سیاسی صورتحال اورآئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

  صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کاعہدیداروں سے ملاقات میں کہنا تھاکہ  حکومت مہنگائی سےپسےعوام کوریلیف دینےکیلئے مزید اقدامات کرے۔ جبکہ نومئی واقعات کے ذمےداران کوکیفر کردارتک پہنچانا ملکی سلامتی کاتقاضا ہے۔،استحکام پاکستان پارٹی عوام کےحقوق کی حقیقی جدوجہدکرےگی

صدرا ستحکام پاکستان نےپارٹی کی ملک گیرتنظیم سازی کے حوالے سے کہا کہ پارٹی کی صوبائی،ضلعی اورتحصیل سطح تک تنظیم سازی جلدمکمل کی جائےگی۔

مزیدخبریں