ایک نیوز: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے، پارٹی مشاورت کے بعد نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان کیا جائے گا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے لندن ون آن ون ملاقات ہوئی، نواز شریف سے اعظم نذیر تارڑ کی ملاقات دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی، وزیر قانون نے نواز شریف کو وطن واپسی سے متعلق قانونی طریقے سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں نواز شریف کی تاحیات نااہلی اور سزا کے خلاف اپیلوں سے متعلق بھی وزیر قانون نے بریفنگ دی۔