ایک نیوز :آئی ایم ایف پروگرام حاصل کرنے کی پاکستان کی تمام کوششیں ناکام ،آئی ایم ایف ایکزیکٹو بورڈنے 30 جون تک کا کلینڈر جاری کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق آج جاری ہونے والے کلینڈر میں 30 جون تک پاکستان کا نام نہیں،20 سے 30 جون کے درمیان کانگو ، کیمرون ، سسربیہ ، سنیگال اور کوسٹیریکا کے پروگرامز کا جائزہ لیا جائے گا،30 جون کو پاکستان کا موجودہ پروگرام ختم ہو رہا ہے،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 30 جون تک کلینڈرمیں کوئی ٹرانزیکشن نہیں۔