بابر اعظم نے مدینہ منورہ سے تصویر شیئر کردی

بابر اعظم نے مدینہ منورہ سے تصویر شیئر کردی
کیپشن: بابر اعظم نے مدینہ منورہ سے تصویر شیئر کردی

ایک نیوز :قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مدینہ منورہ سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور بیٹنگ آل راؤںڈر افتخار احمدبھی  مدینہ میں موجود ہیں۔
پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے روضہ رسول کے احاطے سے تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ساتھ محمد رضوان اور افتخار احمد بھی کھڑے ہیں۔
بابر اعظم نےتصویر کے کیپشن میں لکھا  ’جیسے ہی سبز گنبد نظر آئے گا، زندگی کا قرینہ بدل جائے گا۔‘


دوسری جانب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر افتخار احمد نے بھی سٹوری شیئر کی جس میں وہ مدینہ میں واقع مسجد قبا میں موجود ہیں۔
ان کے ساتھ بابر اعظم، فہیم اشرف، محمد رضوان، فخر زمان سمیت سابق کرکٹر انضمام الحق بھی نظر آئے۔