پرویزالٰہی کی طبیعت خراب،پاؤں سوجھے ہوئے تھے،چودھری شجاعت

پرویزالٰہی کی طبیعت خراب،پاؤں سوجھے ہوئے تھے،چودھری شجاعت
کیپشن: Parvaiz Elahi's health was bad, his feet were swollen, Chaudhary Shujaat

ایک نیوز:مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کاکہنا ہے کہ جیل میں ملاقات کے وقت پرویز الٰہی کی طبیعت خراب ،پاؤں سوجھے ہوئے تھے ۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کاکیمپ جیل میں سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھاکہ چودھری پرویز الٰہی نے کہا خاندان نے پہلے بھی مشکلات دیکھی۔پرویز الٰہی کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی پاؤں سوجھے ہوئے تھے ۔پرویزا لٰہی سے کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی۔پرویز الٰہی ہمارے خاندان کاحصہ ہیں اس لئے ملنے گیاتھا ۔

کیا چودھری پرویز الٰہی ق لیگ میں واپس آرہے ہیں ؟صحافی کے سوال پر چودھری شجاعت نے کہا کہ پرویز الٰہی ہماری پارٹی میں ہی ہیں۔

چودھری پرویز الٰہی تو تحریک انصاف کے صدر ہیں،صحافی کے سوال پر چودھری شجاعت حسین مسکرا دیئے ۔